(فاران یامین)بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی،فائرنگ سے زخمی ہونیوالاٹریفک وارڈن عرفان اللہ شہید ہوگیا،کوٹ شہاب الدین میں بچوں کی لڑائی ختم کرانے دونوں بھائی پہنچےتھے، ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔شہید ٹریفک وارڈن کے سوگواران میں 5 بیٹے اور بیوہ شامل ہیں۔
پولیس تھانہ شاہدرہ کے مطابق محلے میں بچوں کی وجہ سے کی لڑائی ہورہی تھی، دونوں بھائی رفع دفع کرانے پہنچے تھے، ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے عرفان اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں لاہور ٹریفک پولیس شہید کی فیملی کے ساتھ ہے،شہید ٹریفک وارڈن عرفان اللہ ایماندار اور محنتی آفیسر تھا۔
شہید ٹریفک وارڈن کے سوگواروں میں پانچ بیٹے اور بیوہ شامل ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔