اورنج لائن ٹرین منصوبہ پانچ ماہ میں مکمل ہوجائے گا: خواجہ احمد حسان

اورنج لائن ٹرین منصوبہ پانچ ماہ میں مکمل ہوجائے گا: خواجہ احمد حسان
کیپشن: City42 - Orange Line Train Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد حسین ): وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر خواجہ احمد حسان  نےبتایا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا سول ورک 83 فیصد مکمل ہوگیا، جی پی او اسٹیشن سمیت منصوبہ 4 سے 5 ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا، مسجد کی اراضی کا مسئلہ بھی خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ ایل ڈی اے ایونیو  ون میں اورنج لائن منصوبے کے پیکج ٹو کے سائٹ آفس میں مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج لائن منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اورنج لائن منصوبے پر سول ورکس اور الیکٹریکل اینڈ مکینکل ورکس پر پیش رفت اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔


اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکج ٹو کے ٹوٹل 806 یوٹب گرڈرز میں سے 775 تعمیر کر لئے گئے ہیں، بقیہ 31 آئندہ دس روز میں مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ 650 یوٹب گرڈرز لانچ کر دیئے گئے ہیں، جی پی او سٹیشن کی تعمیر کے دوران تمام احتیاطی تدابیر سمیت جی پی او سٹیشن کی تعمیر کے لئے تین شفٹس میں 24 گھنٹے کام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔


مشیر وزیر اعلی نے سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ پیکج ٹو کے کاسٹنگ یارڈ کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منصوبے کی رفتار میں نئی جان پیدا ہوئی ہے اور اب تک منصوبہ 83 فیصد مکمل کر لیا گیا۔

اورنج ٹریک کے درمیان آنے والی مسجد کے لئے درکار پنجاب یونیورسٹی کی اراضی سے متعلق  سوال پر انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر ایک فلاحی کام ہے جسے بات چیت کے ذریعے ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا تاہم کوشش ہے کہ پنجاب یونیورسٹی اپنی اراضی پر عوامی سہولت مہیا کرے گی، مسجد کی تعمیر کوئی بڑا مسئلہ نہیں جس کو خبروں کی زینت بنایا گیا، انشاءاللہ مسجد تعمیر ہوگی۔