سٹی 42 : ساہیوال کے شادمان ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے اپنی بھاوج اور بھتیجی پر پٹرول چھڑک کر اُنہیں آگ لگا دی ۔
آگ سے دونوں ماں بیٹی بری طرح جھلس گئیں، آگ نے پورے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، گھریلو سامان بھی جل گیا ریسکیو 1122 کی گاڑیوں نے آگ کو موقع پر پہنچ کر بجھا دیا۔ ماں اور بیٹی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔