ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی تحفظ اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے آئل ٹینکرز پر پابندی عائد

عوامی تحفظ اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے آئل ٹینکرز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عوامی تحفظ اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے آئل ٹینکرز پر پابندی عائد کردی گئی ۔ 

سی ٹی او لاہور نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے حادثات اور ٹریفک دباؤ کے پیش نظر دن کے اوقات میں آئل ٹینکرز کا داخلہ بند کردیا گیا ۔ 

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز سمیت تمام بڑی گاڑیاں مخصوص اوقات میں ہی لاہور میں داخل ہونگے، رات 11 بجے سے پہلے کسی بھی ہیوی گاڑی کو لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ہیوی ٹریفک صرف رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک شہر میں نقل و حرکت کرسکے گی۔ 

لاہور میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذالعمل ہوگی ۔ 

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، اقدام کا مقصد ٹریفک روانی بہتر بنانا اور مہلک حادثات کی روک تھام ہے، عوامی تحفظ اولین ترجیح، قوانین پر ہر صورت عمل کرایا جائے۔