طاہر جمیل: معروف ٹرانسپورٹر چودھری محمد صدیق کے والد چودھری محمد طفیل انتقال کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ پکا میل، ملتان روڈ میں ادا کی گئی جس میں پنجاب بھر سے ٹرانسپورٹرز، سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے بھی شرکت کی اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم چودھری محمد طفیل کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کے انتقال پر پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چودھری محمد صدیق اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
شرکاء نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔