ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

 گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: گڑھی شاہو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر بوگی روڈ گڑھی شاہو کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں کی ریکی کرنے کے بعد گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے اور نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔ گرفتار افراد کی شناخت اعظم اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 50 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، ایک موٹرسائیکل اور نقدی رقم بھی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔