ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادباغ: ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے بجلی معطل، شہری مشکلات کا شکار

شادباغ: ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے بجلی معطل، شہری مشکلات کا شکار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شادباغ کے علاقے میں گندا نالہ بھگت پورہ پل کے قریب نصب ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا اور علاقے کی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد ٹرانسفارمر سے بلند شعلے اور دھواں اٹھتا رہا، جبکہ واقعے کے باعث قریبی آبادی بجلی سے محروم ہوگئی۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی، تاہم تاحال لیسکو کا عملہ خراب ٹرانسفارمر تبدیل کرکے بجلی بحال نہیں کرسکا۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو اور تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

شہریوں نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کرکے علاقے کی بجلی بحال کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔