راؤ دلشاد: لاہور میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سبزی اور چکن کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے، نرخنامے کی خلاف ورزی پر 9 سبزی فروشوں اور 7 چکن شاپس کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،قاضی پارک شاہدرہ، جیا موسیٰ مین بازار، بیگم کوٹ ،مین روڈ شاہدرہ پر کارروائیاں کی گئیں۔
سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عیدالاضحی کے تینوں روز ٹیمیں تعینات ہوں گی، بنیادی اشیاء کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ۔ دکاندار حضرات گراں فروشی سے اجتناب کریں۔
معاون خصوصی پرائس کنٹرول کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں عوامی ریلیف ،سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گئے۔