عابد چودھری: اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے, پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم عمر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مظفر اور فرخ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن کے مطابق مظفر کے پیٹ جبکہ فرخ کی ٹانگ پر گولی لگی۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول، گولیاں اور میگزین بھی برآمد کر لیے ہیں۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔