بارش کے باعث شادباغ کے علاقہ میں حادثہ

بارش کے باعث شادباغ کے علاقہ میں حادثہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شاد باغ کے علاقے میں بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آ گیا جس کے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ  4 جھلس کر متاثر ہو گئے۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی 30 سالہ کاشف کے نام سے شناخت ہوئی ہے ۔ متاثرین میں کاشف کی اہلیہ 26 سالہ کرن، بیٹا ایک سالہ ابراہیم، 25 سالہ مصباح اور 2 سالہ ہادیہ شامل ہیں ۔ متاثرین کو طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ کرن کی حالت تشویشناک، دیگر متاثرین کی حالت تسلی بخش ہے۔