ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش اور آندھی کے باعث شہر میں مختلف حادثات رونما ہوگئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی  42 : بارش اور آندھی کے باعث حادثات،3افراد زخمی ہو گئے ۔راوی روڈ پر نجی سکول کی دیوار گر گئی ،زخمی بچے کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مستی گیٹ میں کشمیری گھاٹی کے قریب 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت کی دیواربیٹھ گئی۔

ہال روڈ پرآندھی کے باعث درخت گرنے سے5گاڑیوں کو نقصان ہوا ۔ادھر  بارش کے باعث لیسکو کے 150 فیڈر ٹرپ کر گئے۔متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی  جبکہ لیسکو نے  فیلڈ سٹاف ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔بارش اور آندھی کے باعث شہر میں مختلف حادثات رونما ہوئے۔راوی روڈ پر آندھی کے باعث سکول کی دیوار گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ملبے سے نکال کر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ زخمیوں میں 5 سالہ حماد، 7 سالہ عبد الصمد اور غلام مجتبیٰ شامل ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-06/news-1686066122-3794.jpg
مستی گیٹ ،کشمیری گھاٹی کے قریب 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرگئی جس سے  گلی میں کھڑی موٹر سائیکلیں متاثر ہوئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تیز آندھی کے باعث ہال روڈ پر درخت گر گیا جس سے 5گاڑیوں کو نقصان ہوا ۔گڑھی شاہو ریلوے برڈ کالونی میں بارش کےسبب جمع ہوئے پانی میں کرنٹ آ گیا۔پولیس کے مطابق پانی میں کرنٹ آنے سے 11 بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ  بجلی کے کھمبے پانی میں کرنٹ آنےکا باعث بنے۔مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے باعث ایک سو پچاس فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہو گئی۔ قلعہ گجر سنگھ، تیز آندھی اور بارش کے باعث کوپر روڈ پر بھی 2 درخت گر گئے۔ درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-06/news-1686066408-5520.jpg