لاہورمیں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا چھٹاروز، پی آئی سی کی اوپی ڈی کھل گئی

OPDs closed due to YDA STrike in Lahore Hospitals, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر  کے ساتھ مار پیٹ کےخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں چھٹے روز بھی مریض علاج کیلئے خوار ہوتے رہے۔

چلڈرن ، سروسز ، جناح ، میو ،گنگارام ،جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرروں کی ہڑتال کی وجہ سے او پی ڈی بند رہی۔حکومت نے سکیورٹی سے متعلق ڈاکٹروں کےمطالبات تسلیم کر لئے،ملزم بھی پکڑے جاچکے ہیں، دوسری جانب  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر  دی۔

چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف احتجاج کےچھٹے روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہسپتالوں میں ہڑتال منگل کو بھی جاری رہی۔ تاہم پی آئی سی میں علاج کے لئے جانے والے دل کے مریضوں کی سنی گئی ، پی آئی سی کا آوٹ ڈور شعبہ کھول دیا گیا ۔
چلڈرن ، سروس، ، جناح ، میو ۔ گنگارام اور جنرل ہسپتال میں انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود او پی ڈی کی ہڑتال جاری ہے۔
ہسپتالوں کے آوٹ ڈور  شعبے بندہونے سے مریض دربدر ہو رہے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے احتجاج کا خمیازہ علاج کی بندش کی صورت یں مریضوں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے ۔