سائبر کرائم سرکل لاہور کی کارروائی، بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار

سائبر کرائم سرکل لاہور کی کارروائی، بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کے دوران بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعلی انگھوٹوں کا استعمال کرتے ہوئے 77 ٹرانزیکشن کیں۔ٹرانزیکشن کے نتیجے میں 74 لاکھ روپے خوربرد کئے گئے۔ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے نجی بینک کی جانب سے شکایت موصول ہوئی، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئےکار لایا گیا۔

ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔   گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق اور علی رضا شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Bilal Arshad

Content Writer