مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے خوشخبری ،وزیراعظم کا بڑااعلان

مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے خوشخبری ،وزیراعظم کا بڑااعلان
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے میٹروبس میں ٹکٹ کا نرخ آدھا کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگا جا رہا ہے، ساڑھے 3 سالوں میں جو ہوا اس کا حساب کون دے گا ؟ انہوں نے کہا کہ قرض پر چلنے والا ملک کب تک زندہ رہے گا، دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے تک محدود کرنے کا کہہ دیا، پاکستان اگلے چند سالوں میں راکٹ کی طرح آگے بڑھے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، آئی ٹی اور دیگر شعبے ہیں جن میں پاکستان بہت آگے بڑھ سکتا ہے، معیشت کا پہیا چلائیں گے، معیشت مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، کیا 75 برس بعد بھی ہم نے سبق نہیں سیکھا، ہر چیز پر سیاست کرنی ہے؟