وزیروں کی ناقص کارکردگی,رپورٹ وزیرا علیٰ کو مل گئی

وزیروں کی ناقص کارکردگی,رپورٹ وزیرا علیٰ کو مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا معاملہ بجٹ کے پیش ہونے تک ٹل گیا، پنجاب کے  وزیروں کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کو مل گئی ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ میں رد و بدل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ میں ردوبدل  کا   معاملہ بجٹ کے پیش ہونے تک ٹل گیا ہے، وزراء کی کارکردگی رپورٹس وزیراعلی کے پاس پہنچ گئیں،  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزراء کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لینا شروع کردیا ،پہلے مرحلے میں 5 وزراء ناقص کارکردگی وزیراعلی کے ریڈار پر  ہے 5 وزراء کی کارکردگی پر  وزیراعلی پنجاب غیر مطمعین ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد کابینہ میں ردوبدل کی جائے گی، اگلے ہفتے وزیراعظم بھی لاہور آئیں گے اور  وزیراعظم کے سامنے وزیراعلی کابینہ اراکین کی رپورٹس پیش کریں گے،  وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ میں ناقص کارکردگی والے وزراء تبدیل کردیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس قبل پاکستان تحریک انصاف نے ہندوؤں کے بارے میں تضحیک آمیز بیان دینے کی پاداش میں پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا  تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری کے بارے میں ہتک آمیز بیان کی وجہ سے ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے معذرت کی ہے لیکن ان کی اس وضاحت کو نہیں مانا گیا اور انہیں ان کےعہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، فیاض الحسن چوہان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستان ہندوؤں کو نہیں بلکہ نریندر مودی، انڈین افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا تھا۔

 

دوسری جانب    وزیراعظم  عمران خان کےمعاون خصوصی شہبازگل اور   وزیراطلاعات  پنجاب فیاض الحسن چوہان سے فوری معافی کے مطالبے  کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا  کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی  ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer