ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : 24 گھنٹوں کے دوران 244 ٹریفک حادثات، 290 افراد زخمی

لاہور : 24 گھنٹوں کے دوران 244 ٹریفک حادثات، 290 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 290 زخمی ہوئے، جن میں سے 119 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 171 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔