ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4 سال سے مفرور قتل کا اشتہاری اچھرہ سے گرفتار

4 سال سے مفرور قتل کا اشتہاری اچھرہ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں گزشتہ چار سال سے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم قتل کے مقدمے میں قصور پولیس کو مطلوب تھا اور طویل عرصے سے روپوش تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر حسنین سلیم کے مطابق ملزم نے 2022 میں معمولی تلخ کلامی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

 پولیس کی مسلسل کوششوں کے باوجود وہ اب تک قانون کی گرفت سے بچا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے لاہور کے علاقے اچھرہ میں پنکچر کی دکان قائم کر رکھی تھی، جہاں سے اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔