ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت خانم پل کے قریب دکان میں آتشزدگی، ریسکیو کارروائیاں جاری

شوکت خانم پل کے قریب دکان میں آتشزدگی، ریسکیو کارروائیاں جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شوکت خانم پل کے قریب ایک دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ سلنڈر کی ایک دکان میں لگی، جس کے بعد فائر فائٹرز بروقت موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ٹیمیں اس وقت بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ مکمل طور پر آگ بجھانے کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔