سٹی 42: یوم عاشور کا مرکزی شبیہہ ذوالجناح کا جلوس اپنی منزل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا
جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک رہی ،جلوس کل ہفتہ کے روز رات دس بجے نثار حویلی سے برآمد ہو اتھا،شبیہہ ذوالجناح کا جلوس اندرون شہر کی 2 سو سے زائد امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل کربلا گامے شاہ پہنچا ،جلوس کے راستے میں عزادار ماتم خوانی کرتے رہے
ہر کوئی شہداء کربلا کو پرسہ دینے کے لیے جلوس میں موجود ہے ،جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
عزاداروں کے لیے جگہ جگہ پانی دودھ اور شربت سمیت لنگر کی سبیلیں لگی ہوئیں ہیں ،