سٹی 42: ایل ڈبلیو ایم سی کا عاشورہ کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے ، عاشورہ کے موقع پر 46 جلوس اور 277 مجالس کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے
لاہور کے مختلف علاقوں سے 6 بڑے جلوسوں کے راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں ، موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ، شادمان سے شاہ جمال انتظامات مکمل کیے گئے صفائی عملہ تعینات کیا گیا ،پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے پرانی انار کلی، علی رضا آباد رائیونڈ میں آپریشن ٹیمیں متحرک ہیں ، ٹھوکر گاؤں ، میانی صاحب قبرستان، بابا جمیل شاہ قبرستان میں صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں ، مغلیہ قبرستان، کشمیری قبرستان باغبان پورہ، قبرستان بستی سیدن شاہ میں صفائی مکمل کی گئیں ، بوہڑوالا قبرستان، قبرستان میاں میر نزد بارہ دری سمیت دیگر قبرستانوں میں صفائی مکمل کردی ،
سی ای او بابر صاحب دین نے کہا محافل ،جلوسوں کے اختتام تک خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا،900سے زائد ورکرز امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی پر مامور ہیں ، یکم محرم سے ہی شہر کی 120 بڑی امام بارگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے گئے،محرم میں مجالس اور جلوس میں شامل شرکاء کو صاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے،
Stay tuned with 24 News HD Android App