ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایئر پورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار کے باعث پروازیں شدید متاثر ہوتی ہیں ،صرف یہی نہیں بلکہ ایئر پورٹ کے اطراف پرندوں کی موجودگی شدید خطرے کا باعث ہوتی ہے۔

 ایسے ہی ایک واقعے میں لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ اس حوالے سے نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔

ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ۔

ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے اسکردو کے لیے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔