امریکہ نےپاکستان کو خوشخبری سنادی

America mobile labortries
کیپشن: America & Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 موبائل لیبارٹریاں حوالے کر دی گئیں۔ امریکی سفیر ڈونلد لون کہتے ہیں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے وزارت صحت اور این آئی ایچ خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 موبائل لیبارٹریاں حوالے کر دی گئیں،چاروں موبائل لیبارٹریوں سے کسی بھی وبا کی تشخیص ممکن ہو سکے گی، امریکی سفیر ڈونلد لون نےاین آئی ایچ میں تشخیصی موبائل لیبارٹریوں کے حوالگی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے وزارت صحت اور این آئی ایچ خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔
امریکی حکومت گزشتہ 60 سالوں سے پاکستان کے ساتھ صحت کے امور پر کام کر رہا ہے، امریکہ نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں صحت کے شعبہ سے منسلک ماہرین اور اداروں کو موثر بنانے کے لیے وبا کے دوران کام کیا، کورونا کی عالمی وبا اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اس پر کام تاحال جاری ہے۔
پاکستان نے جس انداز میں وباوں پر قابو پایا،صاف پانی اور سیوریج کے موثر نظام کو قائم کیا یہ قابل ستائش ہے، پاکستان میں ویکسنیشن جس انداز میں مشکل حالات میں ملک گیر کامیابی کے ساتھ یقینی بنائی گئی اس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 سربراہ این آئی ایچ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عامر اکرام کا کہناتھا کہ پاکستان میں کسی بھی وبا یا کورونا پر قابو پانے کے لیے یو ایس ایڈ نے اعلی قرداد ادا کیا،45 فٹ لمبے اس کنٹینر میں جدید ترین لیبارٹری پاکستان کے اہم اثاثوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer