سٹی 42 : شیراکوٹ میں گلی میں کھڑا ہونےسےمنع کرنےپرملزموں کی فائرنگ سے35 سالہ شہری جاں بحق، ایک ملزم گرفتارجبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شیراکوٹ کے علاقے موہڑہ شریف میں پیش آیا ۔خرم نامی شہری نے ملزموں کوگلی میں کھڑا ہونےسے منع کیا جس پرعلی رضا نےخرم پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے باعث خرم شدید زخمی ہو گیا،جس کو طبی امداد کے لیے منشی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مکینوں نے فائرنگ کرنے والے ملزم علی رضا کو موقع پر پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع کی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم علی رضا کو حراست میں لیکر ارسلان ، فہد علی رضا اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔فرارہو نیوالے ملزموں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کےبعدورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔