(عابد چودھری)انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر اور بچوں کی لڑائی میں محلے دار کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا.
ایس پی سٹی حسن جہانگیر کے مطابق قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث 02ملزمان کر گرفتار کر لیا گیا،ملزم لیاقت علی نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی شہناز بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم محب ظفر نے بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کرکے محلے دار زین جمیل کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے شہری امجد علی عرف اجو بھی زخمی ہوا تھا.
انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ محمد عالم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش مکمل ہونے پر چالان کر دیا جائھ گا ۔
واضح رہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، چوری، ڈکیتی، زہزانی اور زیادتی کے واقعات میں کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے،معاشرتے میں بڑھتے ہوئے زیادتی اور قتل کے وارداتوں نے خواتین، بچوں کی زندگیوں کو محال بنادیا ہے۔