ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہوش حیات نے بوتل کیپ چیلنج پورا کردیا، ویڈیو وائرل

مہوش حیات نے بوتل کیپ چیلنج پورا کردیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں تیزی سے وائرل ہونے والا بوتل کیپ چیلنج نہ صرف قبول کرلیا بلکہ اسے پورا بھی کردیا۔

گزشتہ برس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چیلنج کے بعد ایک اوربوتل کیپ چیلنج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، یہ چیلنج سوشل میڈیا پراس وقت وائرل ہوا جب ہالی وڈ اداکارجیسن اسٹیتھم نے چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی۔

اس چیلنج میں بوتل کے کیپ کو ہاتھوں کا استعمال کئے بغیر ایک کِک سے ہٹانا ہوتا ہے، جیسن کے بعد بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اس چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی۔ تاہم بالی وڈ کے جیکی چین ٹائیگر شروف تو ان سے بھی ایک قدم آگے نکلے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس چیلنج کو کامیابی سے پورا کیا۔

پاکستانی سٹارز بھی بالی وڈ یا ہالی وڈ اداکار سے کم نہیں اور اس بات کو اداکارہ مہوش حیات نے یہ چیلنج قبول کر کے ثابت کیا، مہوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر بوتل کیپ چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

Sughra Afzal

Content Writer