بجلی بلوں میں کمی کا نیا فارمولا، یو پی ایس پر پابندی

بجلی بلوں میں کمی کا نیا فارمولا، یو پی ایس پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے بجلی کی طلب اور صارفین کے بلوں میں کمی لانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا، پیپکو نے صارفین کی جانب سے یو پی ایس کے استعمال کو ختم کرنے کےلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا، جس کے مطابق سالانہ لاکھوں یونٹس یو پی ایس کی بیٹریاں چارج کرنے میں استعمال ہو جاتے ہیں، یو پی ایس کی چارجنگ سے صارفین کو اضافی بلوں کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یو پی ایس کے استعمال کی روک تھام سے بجلی اور بلوں کی بچت کی جا سکے گی،صارفین کو گھروں سمیت دیگر مقامات میں یو پی ایس کے استعمال سے روکنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 واضح رہے کہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طویل بندش میں صارفین یو پی ایس کا استعمال کرتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer