(انوار الحق) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ٹک ٹاک پر پولیس کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا، نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
صوابی میں پولیس کو چیلنج کرنیوالی ایک وائرل ویڈیو پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کوحراست میں لے لیا۔ پولیس نے چیلنج ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
ماہرین نے انتباہ کرتےہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ریاستی اداروں کو چیلنج کرنا خطرناک رجحان بن گیا ہے،شوسل میڈیا کے غلط استعمال میں بچوں پر والدین کی عدم نگرانی اور تعلیم کی کمی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App