ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 علاجگاہوں کومختلف ٹرانسپلانٹس کرنیکی اجازت

 5 علاجگاہوں کومختلف ٹرانسپلانٹس کرنیکی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی 5علاجگاہوں کومختلف ٹرانسپلانٹس کرنیکی اجازت، پی کے ایل آئی کو 3 سال کیلئے جگر کے ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی۔

وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ہوٹا اتھارٹی اجلاس ہوا، پی کے ایل آئی کو 3 سال کیلئے جگر کے ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی، عمار میڈیکل کمپلیکس لاہور کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کی اجازت دےدی گئی۔

پاتھ ویل سنٹر آف ہیماٹولوجی اینڈ بون میرو راولپنڈی کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اجازت دی گئی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بون ڈیزیزز کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی۔ 

گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو بون بنک اینڈ بون ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی، میو ہسپتال میں کورنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے رجسٹریشن میں 4 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔