زاہد چودھری:لاہور کے میو ہسپتال سنگین مالی بد انتظامی سے دوچار، میو ہسپتال کے ملازمین کی بڑی تعداد تاحال تنخواہ سے محروم۔
میو ہسپتال کے مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ نہ دی گئی، میو ہسپتال کو خودمختار ادارہ بنانے کے بعد سے مالی بدانتظامی کا سامنا ہے۔
میو ہسپتال کے شعبہ فنانس میں عملے کی شدید کمی ، مالی امور سنبھالنا دشوار ہوگیا، تنخواہ ملنے میں تاخیر سے ڈاکٹرز و طبی عملہ پریشان ہوگیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سے تنخواہ بروقت ادا ہوگی ۔