ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب: 5 سال سے لاپتہ بچوں و خواتین کو بازیاب کروانے کا حکم

 پنجاب: 5 سال سے لاپتہ بچوں و خواتین کو بازیاب کروانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں خواتین اور کم عمر بچے اغوا یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جنہیں بازیاب کروانے کے لیے اعلیٰ سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز کو ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ لاپتہ بچوں اور خواتین کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق تمام ایس پی انویسٹی گیشن متعلقہ انویسٹی گیشن افسران کے ساتھ میٹنگز کریں گے اور متعلقہ فیملیز سے رابطہ کر کے لاپتہ افراد کی تصاویر اور مکمل معلومات حاصل کی جائیں گی۔ ازسرنو گمشدہ کیسز کی تفتیش کے لیے بچوں اور خواتین کے نام، ایڈریس، تصاویر اور دیگر تفصیلات جمع کی جائیں گی، جبکہ گمشدگی کے تمام مراحل کی تحقیقات کے ریکارڈ کیسز کے ساتھ لف کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گمشدہ اور اغوا شدہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔ آئی جی آفس نے اس سلسلے میں پرفارمہ بھی جاری کیا ہے تاکہ تمام کیسز کی تفصیلات بروقت جمع کروا کر موثر اقدامات کیے جا سکیں۔