ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں میں پی ٹی آئی رہنما کے دفتر کے باہر دھماکہ، گاڑی مکمل تباہ

بنوں میں پی ٹی آئی رہنما کے دفتر کے باہر دھماکہ، گاڑی مکمل تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف کے سابق ناظم فدا محمد کے دفتر کے باہر نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد نصب کر کے دھماکہ کیا، جس میں فدا محمد محفوظ رہے۔ دھماکے کے وقت دفتر کے مرکزی گیٹ کے قریب بارودی مواد رکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں فدا محمد کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، تاہم انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔ مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور علاقے کو محفوظ بنایا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس دھماکے کے پیچھے ملوث افراد کی تلاش کر رہی ہے اور دفتر کے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام ممکنہ شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

دھماکے کے بعد فدا محمد نے عوام کو پیغام دیا کہ وہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور شرپسند عناصر کی کوششیں انہیں متاثر نہیں کر سکتیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔