سٹی42: اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج منصور قریشی نے جوا ایپ پروموشن کیس میں رجب بٹ اور ندیم نانی والاکی کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کر دی۔
عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے کی وجہ سے وکلاء کے درمیان بحث ممکن نہیں ہو سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ کیس کا مکمل ریکارڈ پیش کرے۔
اس دوران عدالت نے ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی اور ان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔