ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ڈرامہ سیریل" تیرے بن"کے اداکار نے شادی کرلی

معروف ڈرامہ سیریل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل" تیرے بن" میں اپنے کردار سے دھوم مچانے والے اداکاروماڈل  سبحان اعوان اور معروف ماڈل وشمہ فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار سبحان اعوان کا   حالیہ نکاح شوٹ  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جس میں وہ دولہا بنے  نظر آ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ و ماڈل وشمہ فاطمہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سبحا ن اعوان نے انسٹاگرام پر نکاح شوٹ کی تصاویر   شیئر کی ۔ان تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سبْحان اعوان اور اداکارہ وشمہ فاطمہ نےنکاح شوٹ  پر سفید رنک کے لباس کا انتخاب کیا ۔جس پر سنہری رنگ کا کام کیا گیا ہےاور دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت نظر آ رہےہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سورۃالنبا کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا  کہ "اور ہم نے تمہیں مرد اور عورت کے جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا "۔

ان تصاویر اور ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نےماڈل وشمہ فاطمہ سے شادی کرلی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اس شوٹ کو دیکھ کر اُلجھن کا شکار ہیں کہ ان کی یہ ویڈیو اور تصاویر فنکاروں کے نکاح کی تقریب کی ہیں یا یہ محض فوٹو شوٹ ہے۔جبکہ کئے صارفین کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہےکہ 2018 میں ایک ٹی وی شو، "جلتے خواہ "کے ڈیبیو سے آغاز کرنے کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں کردار ادا کیے ہیں۔ جن میں" مٹھی بھر چاہت"،" قسمت"،" سچا عشق"، "تم سے کہنا تھا" ," بچو" اور اب تیرے بن میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer