فوڈ سپلائی کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا عدالت پیش

فوڈ سپلائی کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا عدالت پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی میں آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو عدالت پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے ملزم کو تین روزا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ بیٹے کے دودھ کے پیسے نہیں تھے تبھی ایسا کرنا پڑا۔

آئن لائن فورڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے معاملے پر فیروزآباد پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ جہانگیر جمالی نے ملزم کو تین روزا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔  ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ بچے کے دودھ کے پیسے نہیں تھے اس لئے لوٹنے کی کوشش کی، مجبوری میں انسان کچھ بھی کر سکتا ہے میں نے بھی اپنے بچے کیلئے ایسا کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو ملزم سے تفتیش کر کے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی،  تفتیشی افسر کے مطابق ملزم گھر پر دروازے کو دستک دے کر فوڈ سپلائی کا بہانہ بنا کر لوٹا کرتے تھے۔ ملزم سے ایک پسٹل اور چار ہزار مدعی کی لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی  جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے 21 واردتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer