ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترلائی کلاں امام بارگاہ میں نماز جنازہ ؛ وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت بڑی تعداد شریک

ترلائی کلاں امام بارگاہ میں نماز جنازہ ؛ وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت بڑی تعداد شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور آئی جی اسلام آباد نے  ترلائی کلاں امام بارگاہ / مسجد میں حاضری دی اور نماز مسجد میں ادا کی۔

نماز جنازہ  اسی امام نے پڑھائی جس نے واقعہ کے دوران   جمعہ کی امامت کی تھی، نماز میں مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئے ۔ ہر آنکھ پرُنم ہے ۔ 

نماز کے بعد غمگین اہلِ علاقہ کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا یہ حملہ کسی ایک طبقے پر نہیں، پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے۔شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں, زخمیوں کے لیے بہترین علاج یقینی بنایا جا رہا ہے۔دہشت گردوں کا مقصد خوف اور تفرقہ ہے, پاکستان کا جواب اتحاد اور ریاستی عملداری ہے۔ مسجد اور عبادت گاہیں مقدس ہیں, امن پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ عوام سے اپیل ہے افواہوں سے بچیں, ذمہ دارانہ شہری کردار ادا کریں۔سکیورٹی ہائی الرٹ ہے, ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں ۔