ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر فیلڈ ہسپتال مکمل طور پر فعال؛ اندرون شہر میں خود نگرانی کررہا ہوں ؛ ڈی سی لاہور

 بسنت پر فیلڈ ہسپتال مکمل طور پر فعال؛ اندرون شہر میں خود نگرانی کررہا ہوں ؛ ڈی سی لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ کے ویژن پر بسنت تہوار کے دوران بہترین طبی سہولیات ،حفاظتی اقدامات  کیے گئے ہیں ۔ 
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے  اندرون شہر کا تفصیلی دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی نے لوہاری گیٹ، دہلی گیٹ ،کشمیری گھاٹی کے علاقوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا  انچارج کنٹرول روم  نے  ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی ۔ سی ای او ہیلتھ کی فیلڈ ہسپتال کے قیام اور طبی سہولیات پر بریفنگ دی ۔ پولیو ٹیموں، فیلڈ ہسپتال اور بسنت سیفٹی پروٹوکولز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ 
تین روزہ بسنت تہوار کیلئے فیلڈ ہسپتال 24 گھنٹے دو شفٹوں میں فعال رہیں گے ۔ 
 ڈی سی نے کہا فیلڈ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے الرٹ رہیں،بسنت تہوار کے دوران شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔پولیو ٹیمیں ہجوم کے دوران بھی اپنے اہداف کو ہر صورت پورا کریں ،تین روزہ تہوار کیلئے فیلڈ ہسپتال مکمل طور پر فعال ہے ۔تاریخی دروازوں اور اندرون شہر میں خود نگرانی کر رہا ہوں۔