ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن 2024؛ پاک فوج کے دستے پنجاب بھر میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ

الیکشن 2024؛ پاک فوج کے دستے پنجاب بھر میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے۔ 

عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہالپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن  سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے۔  
فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔ 

فوجی اہلکار پولنگ سٹیشنز کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تھرڈ ٹیئر  پر سیکورٹی کے لئے تعینات ہونگے  تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے۔ پولنگ کے دوران  پولیس فرسٹ ٹیئر  جبکہ  سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکورٹی مُہیا کریں  گی۔