پی ایس ایل کے میچوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز طلب

پی ایس ایل کے میچوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9 کے میچوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز طلب کرلی گئی،محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی حکومت کو ریکوزیشن بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کو پی سی بی اور پولیس کی درخواست پر طلب کیا گیا،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9 کے میچوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کی ریگوزیشن بھجوا دی گئی ہے۔ رینجرز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونیوالے پی ایس ایل میچوں کیلئے طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے رینجرز بھجوانے کے حوالے سے ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا پہلا افتتاحی میچ 17 فروری 2024 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔