سٹی42: پسرور شہر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں فائرنگ سے ایک معصوم بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
پسرور شہر کے محلہ کوٹ کبہ میں مسلم لیگ نون کے جلسے میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے بچے کی عمر 12 سال اور نام ثقلین ولد اسحاق ہے، وہ اسی محلہ کوٹ کبہ پسرور کا رہائشی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ مسلم لیگ ن کے امیدوار علی زاہد کی جلسہ میں آمد پر کئی گئی ۔معصوم بچے کو چار بلٹ لگے جس کی وجہ سے یہ شدید زخمی ہو گیا ۔بچے کو ابتدائی طور پر سول ہسپتال شفٹ کیا گیا وہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر سیالکوٹ روانہ کروا دیا۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی مستعد ٹیم زخمی بچے کے ساتھ موجود ہے۔