ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم

بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے صدر مملکت عارف علوی کی سربراہی میں 24 رکنی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی، چاروں وزرا اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی ٹاسک فورس کے رکن ہونگے۔
ملک میں آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے، صدر مملکت عارف علوی ٹاسک فورس کے سربراہ ہونگے، ٹاسک فورس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز ممبر ہونگے جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، خزانہ، قانون ، اطلاعات، منصوبہ بندی، نیشنل ہیلتھ، مذہبی امور اور تعلیم کے وفاقی وزرا، مشیر صنعت و تجارت، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل، وفاقی سیکرٹری صحت، چئیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل اور یونائیڈ نیشن فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کا نمائندہ ٹاسک فورس کا رکن ہوگا۔

ٹاسک فورس بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ فنڈز کی فراہمی اور جامع پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer