سٹی42: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کے خلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاست کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا اور ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔