ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کیخلاف  ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کیخلاف  ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کے خلاف  ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 

چئیرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد عرفان نیازی نے  کہا کہ ہم کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے منظور نہیں۔ پنجاب ٹریفک ترمیمی آرڈیننس 2025 کسی صورت منظور نہیں۔ حکومت نے  ترمیمی آرڈیننس پنجاب 2025 واپس نہ لیا تو 8 دسمبر بروز سوموار جڑواں شہروں میں پہیہ جام کریں گے۔

عرفان نیازی نے کہا کہ ہماری ایک ایک گاڑی کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا گیا ہے۔

عرفان نیازی نے کہا کہ ہماری کراچی جانے والی ہر گاڑی موٹر وے کو 30 ہزار روپے تک ٹیکس ادا کررہی ہے۔ حکومت نے ٹراسپورٹرز کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے، جب بھی کوئی قانون بنایا جاتا ہے ٹرانسپورٹرز کو آن بورڈ نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ایک گاڑی 12 لاکھ روپے ماہانہ بینک لیز پر ہے ۔ 

ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیوں ہو رہے ہیں؟

ٹرانسپورٹر ٹریفک لروز کی زیادہ خطرناک وائلیشن کریں تو اب ان کو زیادہ جرمانے کئے جاتے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ نہ اوڑھنے والوں کو دو دو ہزار روپے جرمانہ  کرنا کا سلسلہ ہے۔