ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی برطانوی ویزوں کے حامل 5 پاکستانی شہری شارجہ سے ڈی پورٹ

جعلی برطانوی ویزوں کے حامل 5 پاکستانی شہری شارجہ سے ڈی پورٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں کے حامل 5 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پورٹ مسافر لاہور ائرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔ملزمان میں وقار ، طیب ، علی شان،  ظہیر،  ذیشان شامل ہیں۔

مسافر رواں سال وزٹ ویزہ پر لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوئے تھے۔ ملائیشیا میں قیام کے بعد ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔

ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے مذکورہ جعلی ویزے حاصل کئے تاہم جعلی دستاویزات پر ملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پہنچنے پرانسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer