عرفان ملک:ایف آئی اےامیگریشن کی بروقت کارروائی، بھائی کےپاسپورٹ پربیرون ملک جانےکی کوشش ناکام ،مسافرگرفتار۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافرکوجعلی شناخت پربیرون ملک روانگی کی کوشش کےدوران آف لوڈکردیاگیا، مسافرمہران پروازکیوآر629کےذریعےسپین جارہاتھا۔
مسافر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے،مسافرکی شناخت پاسپورٹ پرموجودتصویرسےمطابقت نہیں رکھتی۔
مسافر نےاعتراف کیاکہ وہ سپین کارہائشی ہے،ماضی میں پرانےپاسپورٹ پرسفرکرچکا ہے، آن لائن پاسپورٹ رینیول کےدوران بھائی کی تصویرموجودہ پاسپورٹ پرلگوائی۔
ملزم نےمذکورہ پاسپورٹ پربعدازاں بھائی کوغیرقانونی طورپر سپین لےجانےکی کوشش کرناتھی، ایف آئی اے نے ملزم کو غلط شناخت کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش پر آف لوڈ کیا۔