جو یہاں مرنا نہیں چاہتا وہ اس دھرتی کے خلاف ہے۔ آصف زرداری

جو یہاں مرنا نہیں چاہتا وہ اس دھرتی کے خلاف ہے۔ آصف زرداری
کیپشن: Asif Zardari
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جو  شخص پاکستان میں مرنا نہیں چاہتا وہ اس دھرتی کے خلاف ہے۔ 

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم پاکستان کو بچائیں گے اور اسے آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی  کے لیے  پنجاب میں الیکشن لڑنا مشکل نہیں ہے یہاں ہماری اپنی کمزوریاں سامنے آ جاتی ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے اندازہ تھا کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی 50  ہزار ووٹ حاصل کرے گی۔ 

آصف زرداری نے کہا کہ ان کے دماغ میں ایسی سوچیں ہیں جو ملک کو کامیاب کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور انہوں نے مشکل وقت میں جیلیں کاٹیں۔