گلاب دیوی انڈر پاس پر ٹریفک روانی بری طرح متاثر،شہری ذہنی کوفت کا شکار

Ferozpur road
کیپشن: Traffic jam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب)گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ بری ٹریفک مینجمنٹ کا شکار ، گلاب دیوی انڈر پاس پر ٹریفک روانی بری طرح متاثر ، ایمبولینس سمیت شہری ٹریفک میں پھنسے رہنے سے ذہنی کوفت کا شکارہوگئے،  ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے منٹوں کا سفر طویل ہونے لگا ۔
  تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا میگا پراجیکٹ گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ ٹریفک مس مینجمنٹ کا شکار ہوگیا ہے ۔ گلاب دیوی انڈر پاس پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ چند قدم پر ہسپتال موجود ہونے کے باوجود ایمبولینسز کا پھنسنا بھی معمول بن چکا ہے ۔

شہری ٹریفک میں پھنسے رہنے سے ذہنی کوفت کا شکار ہورہے ہیں ، ایل ڈی اے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے سے ٹریفک مشکلات کا شکار ہیں ۔ شہریوں نے اعلی حکام سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔