اومی کرون کے پھیلاؤ کا خطرہ، مسافروں پر نئی پابندیاں عائد

NCOC new Passengers guideline
کیپشن: Airport
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا کا نیاویریئنٹ اومی کرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے، جس کےپیش نظر این سی او سی نے مختلف ممالک میں سفری پابندیوں کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں۔

دنیا بھرمیں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلنے کے پیش نظر این سی اوسی نے بھی نئی سفری ہدایات جاری کردیں ہیں۔ این سی اوسی کی جانب سے سی اور بی کیٹیگری کےممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، کیٹیگری سی کے 15 ممالک میں جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہیں۔ سی کیٹگری میں ہنگری، ہالینڈ، یوکرائن، پولینڈ، آئرلینڈ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، صرف ایمرجنسی میں ان ممالک میں سفر کی اجازت ہو گی۔

کیٹگری سی ممالک میں سفر کرنے والے لوگوں کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، این سی او سی کے مطابق ان ممالک میں سفر کرنے والوں کا 3 دن قرنطینہ کے بعد پی سی آر ٹیسٹ لیا جائےگا۔ بی کیٹیگری میں شامل ممالک میں سفر کیلئے پہلے مکمل ویکسی نیشن کرانا ہوگی، بی کیٹگری میں برطانیہ، امریکہ، جرمنی، آذربائیجان، میکسیکو، سری لنکا، روس، ترکی اور افغانستان شامل ہیں۔