طلبا کی اسناد قبضے میں رکھنے والے نجی کالجوں کیخلاف شکنجہ تیار

طلبا کی اسناد قبضے میں رکھنے والے نجی کالجوں کیخلاف شکنجہ تیار
کیپشن: City42 - Private Colleges, Educational Certificate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) نجی کالجوں میں داخلوں کے بعد گارنٹی کے طور پر طلبا کی اسناد قبضے میں رکھنے والے نجی کالجوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا۔ ڈویژن کی سطح پر تعلیمی بورڈز کے ذریعے طلبا کو ڈگریاں واپس دلوائی جائیں گی۔

سٹی 42 کے مطابق شہر کے نجی کالجوں میں فرسٹ ائیر اور ڈگری کلاسز میں داخلہ لینے والے طلبا کی اصل اسناد و دستاویزات کالج انتظامیہ غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھتی ہیں۔ یہ اسناد صرف ڈگری مکمل کرنے کی صورت میں ہی واپس کی جاتی ہیں۔ دوران تعلیم کالج چھوڑنے پر طلبا سے پورے سال کی فیسیں وصول کی جاتی ہیں اور جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں۔ جس کا محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوٹس لیا ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق نجی کالجوں کا اصل اسناد رکھنے کا غیر قانونی اختیار ختم کیا جائے گا۔ سرکاری کالجوں کے پرنسپلز نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو شکایات درج کرائی ہیں کہ نجی کالجز طلبا کے داخلے سرکاری کالجوں سے پہلے کر لیتے ہیں اور اس دوران طلبا کی اصل اسناد بھی اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں جس کے باعث طلبا کو سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer