ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز ضروری، موٹرسائیکل چلانے والے ہو جائیں خبردار

سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز ضروری، موٹرسائیکل چلانے والے ہو جائیں خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کو بھی جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے افراد کے خلاف جرمانے کیے جائیں گے۔ 

بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے آگاہی اور ڈرائیور ایجوکیشن سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ شہری ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں، سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کا نہ ہونا ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلیے موٹرسائیکل کو مکمل حفاظتی تقاضوں کے مطابق رکھیں۔