ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کے افسروں پر براہ راست خط و کتابت اور رابطے پر پابندی

لاہور پولیس کے افسروں پر براہ راست خط و کتابت اور رابطے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس کے افسران سی سی پی او آفس کو بائی پاس کرنے لگے۔سی سی پی او آفس نے تمام افسران کو ڈائریکٹ خط وکتابت اور رابطوں سے روک دیا۔
لاہور پولیس میں سرکاری خط و کتابت کے طریقہ کار سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں ۔ تمام سرکاری مراسلت اب لازمی طور پر سی سی پی اولاہور آفس کے ذریعے بھیجی جائے گی۔سی سی پی او لاہور کی اجازت کے بغیر کسی بیرونی دفتر یا ادارے سے براہِ راست رابطے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ 
کسی بھی محکمہ یا پولیس فارمیشن سے براہِ راست خط و کتابت کی اجازت نہیں ہوگی۔آئی جی پی،دیگر محکموں سے موصول ہونیوالی مراسلت سی سی پی اوآفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔ سی سی پی اوکو اعتماد میں لیے بغیر کسی ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ سرکاری مراسلت کے نئے ضابطے پر تمام ماتحت یونٹس کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔تمام برانچز اور ماتحت فارمیشنز کو میمورنڈم پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ۔ 
ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے مراسلہ جاری کر دیا۔